ہفتہ‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2024 

پیٹرول کی قیمت میں پچاس روپے لیٹر اضافے کے بعد آٹھ روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، سراج الحق

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں پچاس روپے فی لیٹر اضافے کے بعد آٹھ روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دیں اور پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے موجودہ ملکی صورت حال کا ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیوں کو ٹھہرایا اور کہا کہ پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کرپشن،بد انتظامی،لاقانونیت کی بدولت ہر دن پاکستانیوں کی تباہی کا مقدر بنا ہے۔1994 میں پیپلز پارٹی نے آئی پی پی ایز کے ساتھ جو معاہدے کیے وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کو بھی مات دے گئے اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان معاہدوں کو مزید پروان چڑھایا،پی ٹی آئی حکومت نے بھی ان ملک و عوام دشمن منصوبوں پر اپنی آنکھیں بند رکھیں۔

آج زرعی ملک میں روٹی 25 روپے اور بجلی 52 روپے فی یونٹ ہونے سے عوام خود کشیاں،خود سوزیاں کر رہے ہیں بجلی کے بل ان کے لیے موت کا پروانہ بن رہے ہیں۔حکمرانوں کے کتے،بلیاں،گھوڑے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں جبکہ 25 کروڑ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ غائب ہو گئی ہے۔صدر،وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک اعتراف کرتے ہیں کہ ملکی حالات خراب ہیں لیکن کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے حالانکہ حقیقت میں یہی سیاسی،معاشی دہشت گرد ملک کی معاشی،زرعی،اخلاقی،سماجی،بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جو ہر ٹاؤن میں جماعت اسلامی حلقہ این اے 126 کی جانب سے عوامی ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم،امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیا الدین انصاری،امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبد العزیز عابد،امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 167 عبد القیوم گجر و دیگر بھی موجود تھے۔سراج الحق نے کہا قائد اعظم کے بعد جتنے بھی حکمران گزرے ہیں انہوں نے سودی نظام کا پھندہ عوام کی گردنوں میں ڈالا ہے۔

مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کو موقع ملا لیکن انہوں نے سودی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے مزید تقویت دی۔جاپان میں شرح سود صفر،جرمنی میں شرح سود کم سے کم تر اور پاکستان میں جو کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا اس میں شرح سود 22 فیصد ہے۔پاکستان سالانہ 7 ہزار ارب روپے سود کی مد میں ادا کر رہا ہے اگر عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ہم ملکی معیشت کو بھی ٹھیک کریں گے اور آئی ایم ایف،ورلڈ بنک کی بجائے اللہ تعالیٰ پر ایمان لا کر سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو روئے زمین پر تمام تر نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔ہم ایٹمی پاور،5 دریاؤں کے مالک،ایک ہزار کلو میٹر ساحل سمندر،500 سال تک کوئلے کے ذخائر،ذمرد کی کانیں،ایک ہزار مقام پر یورنیم،سر سبز شاداب کھیت،پاؤں تلے سونے،تانبے کے ذخائر ہونے کے باوجود یہاں غربت ناچ رہی ہے یہ سب کچھ ان کرپٹ حکمرانوں،اشرافیہ کی بدولت ہے۔

ان کرپٹ اشرافیہ کا احتساب صرف عوام ووٹ کی طاقت سے کر سکتے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام امانت دار،دیانت دار قیادت کو منتخب کریں تاکہ ملک میں خوشحالی،امن و سلامتی کے دور کا آغاز ہو اور جماعت اسلامی عوام کے لیے بہترین چوائس ہے۔ سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی پورے ملک میں مہنگائی،بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔دھرنے دے رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں تمام ٹیکسز ختم،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کیا جائے کیو نکہ یہ آئی پی پیز پاکستانیوں سے 20 گنا پیسہ پہلے ہی لے گئے ہیں 220 ارب روپے کی بجلی مفت خوروں کے لیے ختم کی جائے۔انہوں نے کہا عام نوجوان سمجھتا ہے کہ میرے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ۖ میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اس موقع میں میٹرک،انٹر میڈیٹ میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبا و طالبات کے والدین کو دلی مبارکباد بھی پیش کی۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے کرپٹ حکمرانوں،اشرافیہ کا احتساب نہ کیا تو یہ انہیں کوڑا دان میں دفن کر دیں گے۔پاکستان ان اشرافیہ،پاور پلانٹس،کوئلے،این ایل جی کی در آمد کے ذریعے ڈالر باہر جا رہے ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بانیان پاکستان کا بنایا ہوا 1948 کا ایکٹ جس میں سٹیٹ بنک کی حاکمیت کو تسلیم کیا گیا واپس نافذ کیا جائے اور 1992کے نواز شریف کے دور حکومت کا نافذ کردہ فارن کرنسی پرو ٹیکشن ایکٹ کو ختم کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)


لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…