ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن پانچواں روز بھی جاری رہا ،اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث

datetime 11  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن پانچواں روز بھی جاری رہا ،بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں جن کے کنکشنز منقطع کر دئیے گئے جبکہ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بجلی چور کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

وزیر اعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، پانچوں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 194کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے97ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں ،آپریشن کے دوران25 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے،٭ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1انڈسٹریل،1زرعی،7کمرشل اور 185ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو528,700 یونٹس ڈیٹکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم دو کڑوراکتالیس لاکھ اڑسٹھ ہزارایک سو بائیسروپے بنتی ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں جن کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ترجمان کے مطابق چنن ڈائینا مل محمد یونس کو 52840یونٹس اور ڈیٹکشن بل کی مد میں2,959,040روپے ،عبدالرئوف کمرشل کنکشن کو50966 یونٹس پر2,854,096روپے،ناکی چن محمد بلال کو25907 یونٹس پرڈیٹکشن بل کی مد میں569,954روپے ، شبیر احمد للیانی کو 5431یونٹس اور325,872روپے ،کامران مدھو لال کو 5303یونٹس پر ڈیٹکشن بل کی مد میں265,150روپے،اصغر علی سہانہ سروس اسٹیشن کو 6270یونٹس اور229,000 روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پانچ روز کے آپریشن کے دوران کل 1273کنکشن چیک کئے گئے،1272کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 796درخواستیں ن رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل 83ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 4,277,577یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم اٹھارہ کڑور دس لاکھ اٹھائیس ہزار دو سو چھیاسٹھ روپے بنتی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…