بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

شعیب ملک کی شادی پر ولیمے کے دن دلہن کے ساتھ تصاویر بنوانے سے منع کر دیا گیا تھا ، فردوس عاشق اعوان

datetime 10  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی کے وقت ان سے پْتر (بیٹا) بڑا برا پھنسے ہوکی بات کہنے سے متعلق اصل کہانی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ ولیمے کے دن حیدر آباد میں دلہن کے ساتھ تصاویر بنوانے سے منع کر دیا گیا تھا ۔فردوس عاشق اعوان نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیا تھا کہ جب شعیب کی شادی ہوئی تو اس نے ضد کی کہ آپ لوگ میرے ساتھ بارات میں جائیں گے، شعیب نے کہا میری دلہن کو انڈیا سے لانے ساری فیملی جائیگی اور چونکہ میں بھی حصہ تھی اور ان دنوں ایم این اے تھی لہذا مجھ سے کہا گیا تھا یہ سونے کا تاج آپ پہنائیں گی۔

فردوس عاشق نے بتایا کہ جب ہم بھارتی حیدرآباد ان کے سسرال پہنچے تو پہلے دن میں نے شعیب کے کان میں یہ کہہ دیا تھا کہ پْتر (بیٹا) بڑا برا پھنسے ہو کیونکہ مجھے نظر آگیا تھا کہ جو وہاں کی صورتحال تھی، چونکہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی اس لیے دونوں نے ہی کافی کمپرومائز کیا، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ جب تک محبت کا بھوت سوار ہے یہ چلے گا تاہم شادی کے وقت ایسا کیوں اور کیا دیکھ کر کہا اس حوالے سے نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق نے بتایا کہ جب ہم شعیب کے سسرال میں ولیمے کیلئے حیدرآباد پہنچے تو ہم نے ایک دلچسپ صورتحال دیکھی، ولیمے میں پہنچتے ہی ہم سب کی خواہش دلہا دلہن کے ساتھ تصویریں لینے کی تھی لیکن جب ہم تصویریں لینے لگے تو شعیب کی ساس نے کیمرے والے کو روک دیا۔

سابق وفاقی وزیر کے مطابق جس پر میں نے شعیب سے پوچھا کہ ایسا کیوں تو اس نے کیمرے والے کو کہا کہ’ ہ ہمارے پاکستان سے آئے مہمان ہیں آپ ہمیں تصویریں کیوں نہیں بنانے دے رہے؟ جس پر شعیب کو بتایا گیا کہ آپ کا ولیمہ ہم آؤٹ سورس کر چکے ہیں، مقصد یہ تھا کہ شعیب کے سسرال والے اس کے ولیمے کو بیچ چکے تھے اور تصویریں نہ لینے کی بات بھی اس کنٹریکٹ کا حصہ تھی، شعیب کو بتایا گیا کہ لہٰذا اب تصویریں بھی اس ولیمے کے رائٹ لینے والا Vandor ہی لے سکتا ہے اور ریلیز کرسکتا ہے اس کے علاوہ کوئی بھی تصویر نہیں لے سکتا اور نہ ریلیز کرسکتا ہے۔فردوس عاشق نے بتایا کہ یہ بات ہمارے لیے حیران کن تھی کہ کوئی سسرال داماد کی شادی کو بک کر سکتا ہے اور اس کی تصویروں پر پابندی لگاسکتا ہے تاہم ہم نے ہی معاملے کی نزاکت سمجھتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا کیمرا مین تصویریں ریلیز کردے تو ہمیں بھی بھیج دی جائیں، ہمیں تصویریں دیر سے ہی سہی مل گئیں جس پر شعیب کو شرمندگی ہوئی، مجھے شعیب اس وقت اپنے سسرال کے سامنے بے بس نظر آیا تھا تب میں نے شعیب کے کان میں یہ بات کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…