پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ملیر سے حراست میں لے لیا گیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ملیر سے حراست میں لے لیا گیاہے۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔پولیس کی جانب سے ابھی تک عثمان ڈار کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔عثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو پیغام میں بتایاکہ بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اورجنہوں نے اغوا کیا ہمیں نہیں پتا وہ کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ بیٹے کو عدالت میں آنے دیا جائے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے، میری عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا جائے۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کرواکر فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔اس سے قبل اپنے ایک (یکس)ٹوئٹرپیغام میں عثمان ڈار نے کہا تھا کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے۔میری جائیداد کو سیل کرکے والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میری فیکٹریوں میں کم ازکم ڈھائی ہزار لوگ کام کرتے ہیں، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرے خاندان پر ٹوٹ پڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاتھا کہ ہماری ماں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…