پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت گرنے کا کریڈٹ سپہ سالار کو دے دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت گرنے کا کریڈٹ سپہ سالار کو دیتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت جو گری ہے اس کا کریڈٹ سپہ سالار کو جاتا ہے، آرمی چیف نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

فیصل واوڈانے کہاکہ آرمی چیف نے اپنے وژن کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کوڈائریکشن دی، ڈی جی آئی ایس آئی کی کمانڈمیں عملدرآمدکامنصوبہ پلان کیاگیا اور بہترین اندازمیں ڈی جی سی نے اس پرعملدرآمدکرایا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے اقدامات سے 48 گھنٹے میں ڈالر کی قیمت 20،25 روپے نیچے آگئی ہے، ڈالر 20 سے 25 روپے نیچے آنے سے پاکستان کواربوں کا فائدہ ہوا ہے۔آٹے اور چینی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آٹے اور چینی کی اسمگلنگ کیخلاف ایف سی نے بھرپور کارروائی کی، سندھ میں اسمگلنگ کیخلاف ڈی جی رینجرز نے کریک ڈائون کیا، سیاسی مداخلت نہیں اسی لیے بہترین کریک ڈائون کیے گئے اور جہاں سیاسی مداخلت ہوگی وہاں کریک ڈائون کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا جنازہ لے کر چلیں گے تو وہاں تباہی ہی ہے، نگراں وفاقی حکومت میں 80 فیصد لوگ صاف دامن والے ہیں، ایسے صاف دامن لوگوں کے گھروں میں رشتے مانگے جاتے ہیں۔فرح خان سے متعلق انھوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دور میں ہی فرح خان کو4پاسپورٹ دیئے گئے، فرح خان کو4پاسپورٹ پرایف آئی اے کی مہریں بھی لگی ہوئی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…