پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آج ایک بار پھر جنگ ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عزم کی ضرورت ہے’ شہباز شریف

datetime 6  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے یوم دفاع پاکستان پر شہدا ء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ستمبر عوام اور فوج کے دفاع وطن کے لئے ایک جان ہوکر لڑنے کی سنہری تاریخ کا یادگار دن ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی دن ہے جب پاکستان کے شیر دلیر عوام اور افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی تھی،پاکستان کی فضائیہ، بحریہ اور بری افواج نے جنگ ستمبر میں اپنی بے مثال شجاعت، بہادری اور پیشہ ورانہ لیاقت ومہارت کا لوہا منوایا ،آج کے دن قوم شہدا ء کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے ارض پاک کی بقا ء اور سلامتی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جب دشمن نے للکارا تھا تو پوری قوم ہر طرح کی تقسیم مٹا کر ایک ہو گئی تھی، آج ایک بار پھر اسی طرح پاکستان کے لئے ایک ہونے کی ضرورت ہے ،جنگ ستمبر سبق ہے کہ قوم کا اتحاد، مظبوط فوج اور معاشی ترقی ہی ہماری بقا ء کا راستہ ہے ،آج ایک بار پھر جنگ ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عزم کی ضرورت ہے،جنگ ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عزم سے پاکستان کے دفاع، ترقی اور معاشی خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے ،اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…