پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سکول پرنسپل کی خواتین سے زیادتی کا اسکینڈل، اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے اہم انکشاف کیا ہے کہ خواتین سے مبینہ زیادتی کرنے والے پرنسپل سے برآمد ویڈیوز میں نظر آنے والی خواتین کا تعلق ٹیچنگ اسٹاف سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن حدید کے نجی اسکول میں پرنسپل کی خواتین سے مبینہ زیادتی کے اسکینڈل کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے بتایا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین کا تعلق ٹیچنگ اسٹاف سے ہے جبکہ اسکول پرنسپل نے گذشتہ روز ٹیچنگ اسٹاف ہونے کی تردید کی تھی۔

ایس ایس پی ملیر نے کہاکہ جو خواتین انٹرویوز دینے آتی تھی ملزم ان کو بھی ٹریپ کرتا تھا، کیس میں مذید گرفتاریاں اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔حسن سردار نے کہا کہ موبائل فون سے 25 ویڈیوز ملی تھی، 25 ویڈیوز چار خواتین کی ہیں جو الگ وقتوں میں بنائی گئی، ہائی پروفائل کیس ہے کسی ملزم کو رعایت نہیں ملے گی۔انہوںنے کہا کہ اسکول اسٹاف کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے اور ہر زاویے سے کیس کی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹگیشن ملیر علی مردان نے کہا کہ کیس میں مذید 3 ملزمان ہیں جن کو تلاش کر رہے ہیں،ملزم علی، کاشف اور شکیل اپنے ٹھکانوں پر موجود نہیں ہیں ، ملزمان کے پاس کیمروں تک رسائی تھی ،تینوں ملزمان مفرور ہیں۔علی مردان نے کہا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کو بلیک میل کیا جاتا تھا، کیمرہ لگانے والے اور ساتھی ان کو فون کرتے تھے،ایک ملزم کی جانب سے نازیبا ویڈیو وائرل کی گئی، جلد گھناونے عمل میں ملوث لزمان کو گرفتار کرلیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…