پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں ،جلسے کے لئے مختلف مقامات پر غور جاری

datetime 5  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور جلسے کے لئے مختلف مقامات پر غور کیا جا رہا ہے ، نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کا پروگرام تقریباً فائنل کر لیا گیا ہے اور ان کی وطن واپسی پر بڑا جلسہ کرنے کے لئے مختلف مقامات پر غور جاری ہے ۔

جلسے کے لئے لاہور میں 5مقامات زیرغور ہیں۔ ایئرپورٹ کے باہر، ماڈل ٹائون کے باہر فیروزپور روڈ، چیئرنگ کراس چوک، داتا دربار اور مینار پاکستان کے مقامات پر جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم جلسے کے مقام کا حتمی فیصلہ نواز شریف خود کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ملک بھر سے پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور موجودہ و سابقہ پارلیمنٹیرینز کو نواز شریف کے استقبال کے لئے اہداف دئیے جائیں گے، مجموعی طور پر10لاکھ افراد کو نواز شریف کے استقبال کے لئے اکٹھا کرنے کا بڑا ہدف دیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا جبکہ وطن واپسی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت بھی لی جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…