پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فاطمہ قتل کیس، غلط پاسورڈ ڈالنے پر اسد شاہ کا موبائل مکمل لاک ہوگیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانی پور (این این آئی)رانی پور کی حویلی میں تشدد سے جاں بحق فاطمہ کے مرکزی ملزم اسد شاہ نے پولیس کو غلط پاسورڈ بتایا جس کی وجہ سے اس کا موبائل مکمل لاک ہوگیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم اسد شاہ کو کراچی سے خیرپور منتقل کر دیا، ملزم اسد شاہ کو دوبارہ ڈی آکسی رائبو نیوکلک ایسڈ (ڈی این اے) ٹیسٹ کیلئے کراچی لے جایا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اسد شاہ کے فون کا پن کوڈ بھی پولیس حاصل نہیں کر سکی، پولیس کو ملزم نے ہر بار غلط کوڈ بتایا، بار بار غلط پن کوڈ لگانے سے ملزم کا فون مکمل لاک ہوچکا ہے۔مقدمے میں نامزد ملزمان حنا شاہ اور اس کے والد تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، مقدمے میں گرفتار اسد شاہ اور ملزم امتیاز 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کسٹڈی میں ہیں۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو رانی پور کی حویلی میں 10 سالہ ملازمہ بچی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی۔ میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بچی کی موت سے قبل اس کی تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔بچی کی ماں نے ابتدائی بیان دیا تھا کہ بچی کی موت طبعی ہے۔

پولیس نے اسی بیان پر اکتفا کر کے نہ بچی کا میڈیکل کروایا، نہ پوسٹ مارٹم کروایا۔ الٹا بچی کو تدفین کیلیے والدین کے حوالے کردیا۔بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز سامنے آئیں تو پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا اور اسٹیشن ہاؤس ا?فیسر (ایس ایچ او) رانی پور کو لاپرواہی پر معطل کردیا گیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…