جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ میں بچہ ہونے کا انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی)ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد کے نجی ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران ناقابل یقین واقعہ رونما ہواجسے دیکھ کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بھی حیرت زدہ ہوگئے۔ڈاکٹر کے مطابق10 ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا، بچی کے الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی۔

بچی کا آپریشن کرنے والے چائلڈ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد کے مطابق جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا، دو گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا، بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی میں بچہ تھا، یعنی10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ پرورش پا رہا تھا۔

ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ اس کو طبی اصطلاح میں فیٹس اِن فیٹو کہا جاتا ہے، اس طرح کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، پہلی بار 1945 میں ایسا کیس سامنے آیا تھا۔ڈاکٹر مشتاق کے مطابق بچی کی حالت ٹھیک ہے اور فیٹس کامیابی سے نکال کر لیبارٹری میں تجزیے کے لیے بھجوا دیا ہے، اس کی رپورٹ بین الاقوامی میڈیکل جرنل میں بھی شائع کرائی جائے گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…