پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کا نیب حوالات میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے فٹ قرار دیدیا

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پرویزالٰہی کا چیک اپ کیا ،مختلف ٹیسٹ تجویز کئے گئے لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا نیب حوالات میں میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا، جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پرویزالٰہی کا چیک اپ کیا اور طبی طور پر فٹ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے پرویزالٰہی کے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد سی بی سی، شوگر ٹیسٹ، ایل ایف ٹی، لیپڈ پروفائل، ٹی ایس ایچ اور مختلف ٹیسٹ تجویز کر دیئے، پرویزالٰہی نے صبح کے وقت دونوں آنکھوں میں ہلکی جلن کی شکایت تھی۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ٹارچ لائٹ کے ساتھ آنکھوں کا بیرونی معائنہ کیا، آنکھوں کی موجودہ شکایات کے لئے مصنوعی آنسو تجویز کئے گئے، پیشاب کی نالی میں کوئی انفیکشن نہیں ہے، مریض کافی مقدار میں پانی لے رہا ہے جوکہ 3 لیٹر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ۔میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں کہا کہ آئی ڈراپس سیسٹین ایک قطرہ دن میں تین بار دیگر تمام آنکھوں کے قطرے بند کر دیں، سپیشل میڈیکل بورڈ کی طرف سے معائنے کے دوران پرویزالٰہی آرام سے کرسی پر بیٹھے رہے اور میڈیکل بورڈ سے مکمل تعاون کیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویزالٰہی کی سب سے بڑی شکایت نوکٹوریا، نچلے اعضا ئمیں ورم اور جلن کی شکایت تھی، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں جبکہ کمر میں درد کی شکایت بھی ہے، فاسٹنگ بلڈ شوگر کا فراہم کردہ ریکارڈ نارمل حد کے اندر تھا۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا مریض کے بیان کے مطابق آخری شوگر ٹیسٹ کی رپورٹ 6 فیصد تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…