منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظر ثانی کی درخواست خارج ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب و خیبرپختونخوا ہ میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئین سے صریحاًانحراف کا مرتکب ہوا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے پنجاب اور پختونخوا ہ میں اسمبلیوں کی تحلیل کا آئینی و جمہوری قدم اٹھایا، دستور اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے، سپریم کورٹ نے مفصل سماعت کے بعد 90 روز میں انتخابات کے دستور حکم کی تشریح کی اور الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بنایا،

الیکشن کمیشن نے آئین کی منشا اور عدالت عظمی کے حکم پر عمل کی بجائے انتخابات کو غیرمعینہ مدت تک التوا ء کی نذر کرنے کا مجرمانہ قدم اٹھایا، سپریم کورٹ نے معاملے پر اپنے تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار کی وضاحت کی، نظر ثانی درخواست پر سماعت کے دوران بھی الیکشن کمیشن اپنے خلافِ آئین اقدامات پر عدالت کو مطمئن کرنے میں مکمل ناکام رہا، عدالت عظمی کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کا سپریم کورٹ سے اخراج فی الحقیقت الیکشن کمیشن کے خلاف فردِ جرم ہے۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اب قومی انتخابات کے باب میں بھی آئین سے انحراف کا ایجنڈا قوم پر عیاں ہے، ملک میں صاف، شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے دستور سے مسلسل انحراف اور شہریوں کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کئے جانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر اور ان کے کڑے محاسبے کی استدعا کریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…