پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں،مفتاح اسماعیل

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی بناکرخودکوہی نوازنا ہے تو ایسے 100 سے زائد پارٹیاں ہیں، ملک میں صرف اشرافیہ کی سیاست کی گئی ہے، 20 سال سے ادارے نقصان کررہے ہیں لیکن کسی کی نجکاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ریفارمزیہ نہیں کہ بجلی مہنگی کردیں،ریفارمزیہ ہے کہ بجلی کانظام بہترکریں، حکومت کاکام بچوں کوتعلیم دینا ہے یہ نہیں کہ مہنگی بجلی فروخت کرے۔کرپشن کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کی بات کرتے تھے جو بالکل ٹھیک ہے، کرپشن بالکل نہیں ہونی چاہئے لیکن اداروں کی نجکاری کرکے مقابلہ کرانا چاہئے، اداروں کی نجکاری کریں گے تومقابلے کی صورتحال پیداہوگی۔انہوں نے کہاکہ عدالتیں مفلوج اور نظام بھی نہیں چل رہا تو نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے ، ری امیجنگ پاکستان کی بات کرنی چاہیے، سوچنا چاہیے ریاست کو کیسے چلایا جائے،اصلاحات کے بغیر راستہ نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی، معیشت پرکوئی بات نہیں کرتا،عوامی مسائل پرکوئی توجہ نہیں، ریاست ناکام نہیں ہوئی لیکن گورننس ضرورناکام ہوئی ہے، 20،25سال میں دیکھ لیں کوئی ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا، سب کومل کر بیٹھنا چاہیے اور فیصلہ کرنا چاہیے ملک کو کی سے چلانا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ جب سے این ایف سی آیا ہے، وفاق کا خسارہ بڑھتا جا رہا ہے، صوبے کو خرچے کے پیسے ملتے ہیں لیکن صوبہ ٹیکس جمع نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں، چھوٹے ریلیف دینے کی بڑی قیمت ادا کرنا ہوتی ہے، لوگ حکومت میں آجاتے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا کرنا کیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…