جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیاجاتا تو آج مہنگائی نہیں خوشحالی ہوتی’ مریم نواز

datetime 30  اگست‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی چار سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی ،لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیاجاتا تو آج مہنگائی نہیں پاکستان میں خوشحالی ہوتی،قوم آج سوال پوچھے کہ نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی ؟ ،نوازشریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب ویمن ونگ کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات میں شعبہ خواتین کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاگیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کے شعبہ خواتین نے سیاسی وجماعتی تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، شعبہ خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا، مسلم لیگ (ن) نے خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنادیا ہے، قائد نوازشریف نے ہر دور حکومت میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دئیے۔ انہوںنے کہا کہ 2013 سے 2018 کا وزیراعظم نوازشریف کا دور کم ترین مہنگائی اور تیز ترین ترقی کا دور تھا، پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی، نوازشریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی چار سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی ،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا،ان شااللہ عوام کو مہنگائی سے پھر نجات دلائیں گے، مہنگائی سے نکلنے والے قوم کے آنسوئوں کو خوشحالی کی ہوائوں سے پونچھیں گے۔ اس موقع پر شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے خواتین کو نیا اعتماد اور نئے مواقع دینے پر مریم نوازکا شکریہ ادا کیا ۔ خواتین رہنمائوں نے کہا کہ پارٹی اور قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…