کراچی (این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز جہاں صارفین کو اشیائے خورونوش کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں مگر اب وہ عام مارکیٹوں سے بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کو اشیائے خور ونوش عام مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں جس کے لیے حکومت اسے سبسیڈی فراہم کرتی ہے لیکن اب سستی خریداری کے یہ مراکز عام بازاروں سے بھی مہنگے ہو گئے ہیں اور یہاں فروخت کی جانے والی اشیا کے دام اوپن مارکیٹ سے کہیں زیادہ ہیں۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ کی اشیائے ضروریہ آٹا، دالیں سب مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 2880 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ یہی آٹا اوپن مارکیٹ میں 2817 روپے میں دستیاب ہے۔اسی طرح دال مسور اوپن مارکیٹ میں 292 روپے 83 پیسے میں فروخت کی جا رہی ہے لیکن یوٹیلیٹی اسٹورز پر اس کی قیمت 305 روپے فی کلو ہے۔ 275 روپے فی کلو ملنے والی دال چنا عام مارکیٹ میں 242 روپے 28 پیسے میں با آسانی دستیاب ہے۔