منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آئی جی اور سی سی پی او کیخلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے والا اہلکار ذہنی مریض نکلا، کانسٹیبل شاہد کو پاگل خانے منتقل کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کیخلاف نا زیبا زبان استعمال کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا،پاگل خانے جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو گالیاں دینے والا پولیس اہلکار ذہنی بیمار نکلا،پولیس نے نا زیبا الفاظ استعمال کرنے پر کانسٹیبل شاہد کو پکڑ کر پاگل خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں تعینات اہلکار 15 روز سے غیر حاضر تھا،اہلکار کے سر پر کچے میں آپریشن کے دوران گاڑی الٹنے سے چوٹ لگ گئی تھی۔ یاد رہے کہ لاہور میں ایک یوٹربر نے پولیس اہلکار شاہد کی دورانِ سفر ہیلمٹ نہ پہننے کی نشاندہی کی اور ویڈیو بنائی۔

اہلکار کو روکا گیا تو اس نے بے دریغ غیر شائستہ الفاظ استعمال کئے،آئی جی اور سی سی پی او لاہور کو بھی نہ بخشا۔ ویڈیو بنوانے والے شخص نے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ ہونے کی بھی نشاندہی کی اور قریب ہی موجود ٹریفک وارڈن کو چالان کرنے کا بھی کہا۔ پولیس اہلکار نے موقع پر موجود لوگوں کو تھپڑ مارے اور گالیاں بھی دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…