پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

انجو کے بعد امریکی خاتون بھی دیر کے عباس کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بھارت سے اپنی محبت کو پانے کیلئے دِیر آنے والی بھارتی خاتون کے بعد اب ایک امریکی خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دِیر پہنچ گئیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق فیس بک پر 2 سال سے دوستی اور پھر محبت میں گرفتار ہونے والی امریکی خاتون 53 سالہ ”کیمبرلی ڈان” پاکستانی نوجوان عباس سے شادی کرنے کیلئے دِیر پہنچ گئیں۔

تحصیل ترناؤ اسبنڑ کے رہائشی عباس مقامی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں وہ ایئرپورٹ سے کیمبرلی ڈان کو لے کر دِیر پہنچنے تاہم امریکی خاتون کے پاس لوئر دِیر کے لیے این او سی نہ ہونے کے باعث جوڑے کو مالا کنڈ کے ہوٹل میں قیام کرنا پڑا جس کے بعد جوڑے نے نکاح کرکے سرکاری دستاویزات کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا اور ایک نجی ہوٹل مقیم ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی رخصتی اور ولیمے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔عباس کے اہل خانہ امریکا سے بھابھی کے آنے پر نہایت خوش ہیں اور جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔ امریکی خاتون بھی پاکستان میں عباس کے اہل خانہ کی مہمان نوازی سے کافی خوش ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت سے انجو نامی خاتون نے بھی دِیر ہی پہنچ کر اسلام قبول کیا تھا اور پاکستانی نوجوان سے شادی کی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…