پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

 کمسن ملازمہ فاطمہ کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا آرڈر جاری کرنے کا حکم

datetime 17  اگست‬‮  2023 |

خیر پور (این این آئی)پولیس کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے مجسٹریٹ رانی پور کو مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کے آرڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ایس ایس پی خیرپور روحیل کھوسو نے بتایا کہ مجسٹریٹ رانی پور کو جاری کردہ حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم ایس سول اسپتال کو قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے تحریری آرڈر جاری کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایس سول ہسپتال محکمہ صحت کو میڈیکل بورڈ کے لئے تحریری لیٹر لکھیں گے تو میڈیکل بورڈ قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گی۔دوسری جانب گرفتار ملزم اسد شاہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاہم مقدمے میں نامزد ملزم کی اہلیہ اب تک گرفتار نہ ہوسکی۔انہوں نے بتایا کہ جرم چھپانے اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او رانی پور امیر چانگ اور ڈاکٹر عبدالفتح میمن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ملزم اسد شاہ نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں میں کہا کہ وائرل ویڈیوز میری حویلی کی ہیں، بچی پر تشدد نہیں کیا، حویلی کی ویڈیوز میں نے خود پولیس کو دی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حویلی میں بچیاں کام کاج کرتی ہیں اور پیر کے مرید خوشی سے بچیاں کام پر لگاتے ہیں۔واضح رہے کہ پولیس نے آج ایڈیشنل سیشن جج کو بچی کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔

یاد رہے کہ 14 اگست کو رانی پور کے مقامی پیر کی حویلی میں 10 سال کی بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی اور پولیس نے بغیر میڈیکل اور پوسٹ مارٹم کے لاش ورثا ء کے حوالے کر کے تدفین کرا دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…