پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اقلیتوں کیخلاف عدم برداشت کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف

datetime 17  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔آرمی چیف نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب، جنس، ذات یا عقیدہ ایک دوسرے کیلئے برابر ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ عدم برداشت، بد اعتمادی، پرتشدد رویوں اور اسے ہوا دینے کی دشمن قوتوں کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے کسی بھی طبقے کی طرف سے کسی کے خلاف عدم برداشت کی گنجائش نہیں۔آرمی چیف نے ملک میں انارکی، بدامنی پھیلانے اور عوام میں دراڑ ڈالنے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نوجوان سچ اور آدھا سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کا فرق سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔آرمی چیف نے انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوان انٹرنز کو سراہا، پروگرام میں پاکستان بھر سے 370 طلبا و طالبات شریک ہوئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…