پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

datetime 17  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کردیا ہے، عاصم حفیظ کو19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی ۔یاد رہے کہ کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے جبکہ ان کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ 24جولائی کو جنرل ہسپتال لاہور میں زیرعلاج 14سالہ بچی رضوانہ پرتشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کہ ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کیڑے پڑ چکے تھے، جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ شدید خوف کا شکار تھی۔رضوانہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ بچی کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اگرچہ وہ چلنے کی پوزیشن میں نہیں ہے مگر اس کے انفیکشن میں خاصی کمی ہوئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…