پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے، بذریعہ روڈ لاہور جائیں گے

datetime 14  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس آنے کیلئے اسلام آباد میں اتریں گے جہاں سے وہ براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے۔مسلم لیگ (ن )لاہور میں اپنا مرکزی انتخابی دفتر بنائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوم آزادی پر پرچم کشائی کے بعد شہباز شریف سبکدوش ہو جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی جماعت کے قائد نواز شریف سے مستقبل کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی مشاورت کریں گے اور ان سے ہدایات حا صل کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض سرکردہ رہنما بھی لند ن سے اس سفر میں ان کے ہم رکاب ہوں گے اور اس حوالے سے حد درجہ قابل اعتماد سیاسی ذرائع نے بتایا کہ اس دورے میں نوازشریف کی وطن واپسی کا نظام الاوقات طے کیا جائیگا۔شہبازشریف جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اوائل ہفتہ اعلان کر چکے ہیں کہ نواز شریف آئندہ ماہ وطن واپس آجائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…