اسلام آباد: نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری ہے۔کابینہ معاشی ماہرین،سابق بیورو کریٹس اور ٹیکنو کریٹس پر مشتمل ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیر خارجہ کیلئے جلیل عباس جیلانی مضبوط امیدوار ہے،حفیظ شیخ کو وزارتِ خزانہ اور گوہر اعجاز کو وزارتِ صنعت و پیدوار ملنے کا امکان ہے۔
ڈاکٹر شعیب سڈل کا نام وزارتِ داخلہ کیلئے زیر غور ہے،جبکہ احسن بھون،ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ پر حتمی فیصلے کی صورت میں بعض وزراء آج ہی حلف اٹھا سکتے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریبِ حلف برداری آج 3 بجے ہو گی،صدر مملکت عارف علوی انوار الحق سے حلف لیں گے۔