ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

نگران وزیراعظم سے متعلق بیان پر قیادت کا اظہارِ ناراضی‘ خورشید شاہ کو وضاحت دینی پڑگئی

datetime 13  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متعلق بیان پر پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے اظہارِ ناراضی پر خورشید شاہ کو وضاحت دینی پڑگئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان پارٹی قیادت سے بغیر اجازت دیا، جس پر یپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے خورشید شاہ کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متعلق بیان پر جواب طلب کیا، جس میں پارٹی قیادت کی جانب سے خورشید شاہ کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی گئی، اس کے جواب میں خورشید شاہ نے پارٹی قیادت کو اپنے بیان پر وضاحت پیش کر دی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی پی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو نگران وزیراعظم سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے کیوں کہ نگران وزیراعظم سے متعلق خورشید شاہ کا بیان پارٹی پالیسی کے منافی تھا، اس لیے معاملے کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی نے بعد میں ترجمانوں سے بیان جاری کروایا۔خیال رہے کہ خورشید شاہ نے کہا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا، ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا ہم نگران وزیراعظم کے لیے کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…