ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کے گھربلٹ پروف کمرہ’ جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو کٹر سے دروازہ توڑا گیا

datetime 9  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیر داخلہ راناثںاء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر بشریٰ بی بی کی مزاحمت کی خبروں کی تردید کر دی۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے موقع پر ان کی اہلیہ کی جانب سے مزاحمت نہیں کی گئی،اس حوالے سے غلط خبریں چلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معلوم تھا کہ آج عمران خان سے متعلق فیصلہ آنا ہے ، ہم نے پیش بندی کے طور پر انتظامات کیے تھے کہ اگر عمران خان کو سزا ہو گئی تو انہیں زمان پارک سے فوری گرفتار کر لیا جائے گا دوسری صورت میں پولیس کی ٹیمیں واپس آ جائیں گی۔کیونکہ اگر عمران خان کو فیصلے کے دو چار گھنٹے بعد گرفتار کیا جاتا تو ہنگامہ آرائی کا خدشہ بھی موجود تھا۔

اس لیے فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر سزا ہوئی تو عمران خان کو فوری گرفتار کرنے کے انتظامات ہونے چاہئیے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جب عمران خان کو گاڑی میں بٹھایا گیا تو ان کی اجازت سے منہ پر کپڑا ڈالا گیا کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان شناخت ہوں یا وہ گاڑی شناخت ہو جس میں عمران خان کو لے جایا گیا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے گھر ایک بلٹ پروف کمرہ بنایا گیا تھا جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو کٹر سے دروازہ توڑا گیا۔

اندر جا کر تلاشی کی اجازت لی گئی۔وہا ں سے 4 ٹیلی فون اور ایک لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیا گیا۔عمران خان کی گرفتاری ایک اچھے ماحول میں ہوئی، گرفتاری کے موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔باتیں کی جا رہی تھیں کہ بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی جس میں کوئی صداقت نہیں۔نہ ہی بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بحث مباحثہ کیا گیا۔عمران خان خود چل کر گھر سے باہر آئے اور گاڑی میں بیٹھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…