جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہزارہ ایکسپریس حادثے میں ٹریک کو مضبوط بنانے کیلئے لوہے کے بجائے لکڑی کے استعمال کا انکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(این این آئی) ہزارہ ایکسپریس حادثے میں ٹریک کو مضبوط بنانے کیلئے لوہے کے بجائے لکڑی کے استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ہولناک حادثے کی وجہ سامنے آگئی، ٹریک کی مضبوطی کیلئے جگاڑ سے کام لیا جارہا ہے، ٹریک سلیپر کو لوہے کی کیلوں کی جگہ لکڑی اور پتھر سے مضبوط کیا گیا ہے۔شہری نے ریلوے ٹریک پر لکڑی کی نشاندہی کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں شہری نیٹریک پرپٹری کیاندرسے لکڑی نکال کر دکھا دی۔

یاد رہے گزشتہ سرہاڑی کے قریب کراچی سے حولیاں جانے والے ہزار ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 3 بچے اور 12 خواتین شامل ہیں،30 جاں بحق افراد کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور تمام جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جن میں 27 جاں افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کے ان کے آبائی علاقوں ملتان، رحیم یار خان، صادق آباد، ٹنڈو آدم، گھوٹکی، سانگھڑ، شہداد پور ودیگر شہروں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ٹرین حادثے میں 1 سو سے زائد زخمیوں کو کراچی، حیدرآباد، سکرنڈ اور نواب شاہ کے ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…