نوابشاہ(این این آئی)نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے حادثے میں ریلوے حکام کی بڑی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے ،حادثے کے چار گھنٹوں تک بھی ریلوے کی جانب سے امدادی کرین اور انجینئر نہیں پہنچ سکے تھے ،ہزارہ ایکسپریس ٹرین میں ایک ہزار سے زائد مسافر سوار تھے حادثے کے بعد سینکڑوں مسافر بوگیاں میں پھنس گئے اور مدد کے چیخ چیخ پکار کرتے رہے مگر ان کی مدد کو ریلوے حکام نہیں پہنچ سکے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ٹریکٹر اور دیگر مشنریوں کی مدد سے ٹرین مسافروں کو نکالتے رہے حادثے کے وقت ٹرین ایک چھوٹی نہر سے گز رہی تھی حادثے میں کچھ مسافرنہر میں بھی جا گرے جنہیں مقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا گزشتہ سال آنے والی بارشوں اور سیلابی پانی سے ریلوے ٹریک کو بہت نقصان پہنچا تھا اور ریلوے ٹریک دو مہینے تک مکمل طور بند تھی ریلوے حکام سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔