اسلام آباد (این این آئی) خواجہ حارث نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیاوہ دو سابق وزرائے اعظم کے وکیل رہے اور دونوں ہی نااہل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو3سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد وہ تکنیکی طور پر 5سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہوچکے ہیں،اس کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا اہم کردار ہے، دوران سماعت خواجہ حارث متعدد بار طلب کئے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، وہ کسی دوسری عدالت میں مصروف تھے جس کے بعد جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو سزا سنادی۔
عمران خان کی نااہلی کے بعد خواجہ حارث کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ دو سابق وزرائے اعظم ان کے موکل رہے اور دونوں ہی نااہل ہوگئے۔اس سے قبل خواجہ حارث مشہور پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔سپریم کورٹ نے اس کیس میں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔