پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شہریار آفریدی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

datetime 4  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شہریار خان آفریدی، ان کے بھائی فرخ آفریدی، خاتون رہنما نادیہ حسین اور شاہ جہاں کی نظر بندی غیر قانونی قرار دے کر چاروں کی رہائی کا حکم دے دیا جس کے بعد شہریار آفریدی کو رہا کیا گیا مگر جیل سے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی 15 روز نظر بندی کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔

عدالت نے شہریار خان آفریدی کے خلاف تھانہ بہاول پور میں گندم چوری کیس میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کر کے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کے نظر بندی سے متعلق امن و امان خراب کرنے کا موقف بھی مسترد کر دیا۔شہریار آفریدی کی رہائی کا روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوگیا۔ شہریار آفریدی کے وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ روبکار کی تعمیل کررہی ہے، جیل حکام شہریار آفریدی کو کب رہا کریں گے؟ کچھ بتایا نہیں۔شہریار آفریدی کی رہائی سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر نفری الرٹ کردی گئی، ڈی ایس پی نیوٹاؤن بھاری نفری کے ساتھ باہر پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے کارکنان بھی جمع ہوئے، شہریار آفریدی کو جیل سے باہر نکلتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…