ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹیکس ریٹرنز سے متعلق گواہوں کو پیش کرنے کی درخواست مسترد

datetime 2  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹیکس ریٹرنز سے متعلق گواہوں کو پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ہوئی۔

جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر گوہر علی نے مان لیا کہ 4 گواہ ٹیکس ریٹرنز سے وابستہ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گواہان کا کیس سے تعلق بنانے میں ناکام رہے ہیں۔جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ سیشن عدالت انکم ٹیکس ریٹرنز کو نہیں دیکھ رہی، الیکشن ایکٹ سیکشن 167 اور 173 کے تحت شکایت دائر ہوئی، شکایت انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت دائر نہیں کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی انکم ٹیکس سے گواہان کا تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو انکم ٹیکس سے وابستہ گواہان کو پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم عائد اثاثہ جات کے حوالے سے کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر جھوٹے اثاثہ جات جمع کروانے کا الزام ہے، چار گواہان کی لسٹ سے منسلک درخواست خارج کی جاتی ہے۔وکیل عمران خان نے کہا معذرت چاہتا ہوں، فیصلے میں میرے دلائل میں لکھیں کہ جمعہ کو گواہان پیش کرنا چاہتا ہوں۔جج ہمایوں دلاور کا فیصلہ لکھواتے ہوئے کہنا تھا بیرسٹر گوہر علی کی باتوں سے میرا ٹیمپو ٹوٹ جائے گا، اگلے روز اگر فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔جج ہمایوں دلاور نے سماعت  جمعرات کو11 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…