پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر دوستی، چینی لڑکی پاکستانی لڑکے سے شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی

datetime 27  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی لڑکی بھی شادی کیلئے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمرباغ پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر دیر ضیا الدین نے بتایا کہ چینی لڑکی قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی کے ساتھ گزشتہ روز دیر پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے چینی لڑکی کو اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھہرایا تھا جہاں ایک رات قیام کے بعد دونوں اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق چینی لڑکی کے پاس دستاویزات مکمل ہیں۔ذرائع کے مطابق چینی لڑکی سن گوفنگ کی سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی، دونوں تین سال سے رابطے میں ہیں اور اب شادی کے خواہشمند ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پاکستانی نوجوان جاوید ہاشمی کی عمر 16سال جبکہ چینی لڑکی کی تاریخ پیدائش 3 ستمبر 2002 درج ہے اور وہ 21 سال کی ہے۔ چینی لڑکی کے ویزے کی معیاد 13 جولائی سے 12 اکتوبر 2023 تک ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک پر دوستی کے بعد محبوب نصر اللہ سے ملنے بھارتی لڑکی انجو اپر دیر پہنچی تھی۔گزشتہ روز انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کرکیاپنا نام فاطمہ رکھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…