پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

محمود الرشید کی جیل میں انتقال کی افواہ پھیل گئی

datetime 24  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نومئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی جیل میں انتقال کی افواہ پھیل گئی ،جیل حکام کی جانب سے میاں محمود الرشید کا ویڈیو بیان جاری کرنا پڑ گیا ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں جس پر پہلے حکام کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا یا جس میں کہا گیا کہ میاں محمود الرشید اس وقت ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں صحت اور تندرستی کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

میاں محمود الرشید کو حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 22 جولائی 2023 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ”ایکو کارڈیو گرافی”ٹیسٹ کے سلسلے میں منتقل کیا گیا تھا۔ کنسلٹنٹ پروفیسر کے معائنے کے بعد اسی دن ہی جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کے ذریعے حکومت پنجاب اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو بدنام کرنے کوشش کی جا رہی ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے میاں محمود الرشید کا اپنا بھی ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ 22جولائی کو میرا پی آئی سی میں ٹیسٹ ہوا تھا ، میں 23جولائی شام چھ بجے کیمپ جیل میں خیریت سے ہوں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…