پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر ڈرامہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا،مشیر امریکی صدر

datetime 22  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے آرٹس شاہد احمد خان نے کہاہے کہ امریکی انتظامیہ کو پاکستان کی داخلی سیاست سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے آرٹس شاہد احمد خان نے کہاکہ امریکی سینیٹرز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی ذات کے لیے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے حوالے سے ایک عمومی خط لکھا تھا۔شاہد احمد خان نے کہاکہ امریکی سینیٹرز کا خط اگر اتنا اہم ہوتا تو پاکستان کو آئی ایم ایف کی امداد نہ مل پاتی۔

امریکی صدر کے مشیر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر ڈرامہ دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں ایک جلسے کے خطاب کے دوران ایک خط لہرا کر اسے مبینہ امریکی دھمکیوں پر مشتمل سائفر قرار دیتے ہوئے کہا تھا اس میں امریکی سفیر کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کی دھمکی دی گئی ہے تاہم سابق وزیراعظم نے یہ مبینہ سائفر آج تک کسی کو نہیں دکھایا۔اس خط کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں جس میں انہوں نے سائفر کو ڈراما قرار دیتے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…