اسلام آباد(این این آئی) بیرون ملک جیلوں میں12ہزار سے زائد پاکستانی قید ی موجود ہیں،یہ بات قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات میں بتائی گئی ہے۔سرکاری دستاویزات کے تحت اس وقت یو اے ای کی جیلوں میں 3100اور سعودی عرب کی جیلوں میں 3100پاکستانی قیدی موجود ہیں۔اس ضمن میں قومی اسمبلی کو فراہم کردہ دستاویزات کے تحت ابوظہبی کی جیلوں میں1612اور دبئی کی جیلوں میں1488پاکستانی قیدی ہیں۔دستاویزات کے تحت جدہ کی جیلوں میں1504اورریاض کی جیلوں میں 1596پاکستانی قید ہیں جب کہ قطر کی جیلوں میں 209، ترکی کی جیلوں میں 329اوریونان کی جیلوں میں 811پاکستانی قید ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت عراق کی جیلوں میں672، منامہ کی جیلوں میں 208، اسپین کی جیلوں میں115، چین کی جیلوں میں239پاکستانی قید ہیں جب کہ جرمنی کی جیلوں میں 119،آسٹریلیا کی جیلوں میں 44اور امریکہ کی جیلوں میں 98پاکستانی قید ہیں۔قومی اسمبلی کو فراہم کی جانے والی سرکاری دستاویزات کے تحت ملائیشیا کی جیلوں میں 151، کویت کی جیلوں میں 55، برطانیہ کی جیلوں میں 275، ڈنماک کی جیلوں میں 32، سری لنکا کی جیلوں میں94، مالدیپ کی جیلوں میں21، افغانستان کی جیلوں میں 13، اردن کی جیلوں میں 12 اور نائجیریا کی جیلوں میں 8 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔