پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

راجہ ریاض کا نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام دینے کا فیصلہ

datetime 21  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات یکم اگست تک متوقع ہے جس میں وہ انتخابات سے قبل نگراں وزیر اعظم کے امیدواروں سے متعلق مشاورت کریں گے۔ ایک انٹرویومیں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیر اعظم سے میری ملاقات یکم اگست تک متوقع ہے اس میں اپنے نام دوں گا اور ہم نگران وزیر اعظم کیلئے ناموں پر تبادلہ خیال کریں گے، پھر ایک یا دو ملاقاتوں میں فیصلہ ہو گا کہ ہم کسی ایک نام پر متفق ہوتے ہیں یا نہیں۔راجا ریاض نے بتایا کہ انہیں اور وزیر اعظم نگراں وزیر اعظم کیلئے تین تین نام تجویز کرنے ہیں، اگر ہم کسی نام پر متفق نہیں ہوئے تو معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے تجویز کردہ 6 ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب کرے گا جو کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہے۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا کہ پارٹی کے منحرف افراد پر مشتمل ایک گروپ بھی بنایا جائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر قیادت پی ٹی آئی سے الگ ہونے کر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز بنانے والے بھی اس میں شامل ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ سب ہم سے رابطہ کر رہے ہیں تاہم ہم 22 کے قریب ہیں جو اس معاملے پر باہمی طور پر فیصلہ کریں گے،

ہم یکم اگست سے اس حوالے سے ملاقاتیں شروع کریں گے۔اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے پاس موجود معلومات کے مطابق اسمبلیاں 12 اگست کو اپنی مدت ختم ہونے سے چار دن پہلے 8 اگست کو تحلیل ہو جائیں گی۔آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کا عام انتخاب اس دن سے فوراً بعد 60دن کے اندر کرایا جائیگا جس دن اسمبلی کی میعاد ختم ہونے والی ہو، بجز اس کے کہ اسمبلی اس سے پیشتر تحلیل نہ کردی گئی ہو۔اسمبلی کی جلد تحلیل کی صورت میں تحلیل ہونے کے 90 دنوں کے اندر الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔اس کے بعد نگراں حکومت 90 دن کے عرصے میں انتخابات کے انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جائیگی اور نگران سیٹ اپ 90 دن کے اندر انتخابات کا پابند ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…