جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا۔عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ   رہے تھے، دونوں نے پہلے نکاح کے بعدکافی وقت بنی گالا میں گزارا۔

خیال رہے کہ نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیا تھا۔اپنے بیان میں مفتی سعید نے کہا تھا کہ جنوری 2018 میں لاہور ڈیفنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔مفتی سعید نے بیان میں کہا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشرٰی بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں، بشرٰی بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا۔مفتی سعید نے بتایا کہ بعد میں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشرٰی بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایک ماہ بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کیا اور  بشریٰ بی بی کا شرعی طور  پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…