منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آغا سراج درانی کی تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت

datetime 12  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔بدھ کواحتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔آغا سراج درانی کی بیٹیوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بائیس جولائی کو امریکا میں کزن کی شادی میں جانا ہے، تقریب میں شر کت کیلیے امریکا جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے اسپیکر کی تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں بیرون ملک سے وطن واپس آکرعدالت میں پیش ہوجائیے گا۔یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس میں آغا سراج کی بیٹیاں سارا، سونیہ، شاہانہ بھی نامزد ہیں۔ عدالت نے تینیوں بیٹیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…