پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

لاہورآتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

datetime 12  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بھاٹی گیٹ کے نور محلہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، گھر کی تین منزلیں آتشزدگی کی لپیٹ میں آ گئیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںجنہوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کیا ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ میں 10افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ نور محلہ میں ظہیر الدین بابر نامی شخص کے گھر کے اندر مبینہ طور پر فریج کو لگے سٹیبلائزر میں آگ لگ گئی جس نے گھر کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے عمارت میں موجود تمام لوگ پھنس گئے اور آگ لگتے ہی فیملی کے تمام افراد نے خود کو مکان کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تاہم آگ نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ایدھی ترجمان اور اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ سائرہ بانو، فرزانہ،امبر،غزل فاطمہ،18 سالہ ثانیہ ،16 سالہ عادل ،4 سالہ انزل فاطمہ 13 سالہ سمیاب ،مانو اور7 ماہ کا علمدار شامل ہیں۔امدادی ٹیموںنے متاثرہ گھر سے لاشیں نکالنے کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیں ۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔محسن نقوی نے آگ لگنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…