منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں پرویزالٰہی سے تیسری ملاقات

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی سے جیل میں ملاقات کی ، پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی اور ان کی فیملی نے بھی ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی سے قبل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جیل میں جا کر پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے، یہ ان کی پرویزالٰہی سے تیسری ملاقات تھی

۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خصوصاًخاندان میں واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس الٰہی نہیں مان رہے ہیں۔پرویزالٰہی کے ذرائع کے مطابق خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الٰہی ہی اعلان کریں تو بہتر ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران مونس الٰہی سے فون پر رابطے کی کوشش بھی کی گئی تاہم رابطہ نہیں ہو سکا۔علاوہ ازیں چوہدری پرویز الٰہی سے کیمپ جیل میں ان کے صاحبزادے راسخ الٰہی اور ان کی فیملی نے بھی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…