منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کس طرح پی ڈی ایم حکومت کیلئے آسانیاں پیدا کیں؟ وزیر دفاع نے بتا دیا

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ کس طرح چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو حکومت چلانے میں آسانیاں پیدا کیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت پراکسی کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہے ہیں،9مئی کو جو ان لوگوں نے کیا، اللہ کے فضل سے ناکام ہوا، ناکامی کے بعد دوبارہ یہ پلان پراکسی کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی یتیمی تنگ کر رہی ہے، عدم اعتماد کے بعد یہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کیا ہماری گورنمنٹ 14ماہ چل سکتی تھی؟

اسمبلیاں توڑی گئیں تو ہمارے لیے آسانی پیدا ہوئی، اس شخص کو سیاست کی زیر زبر معلوم نہیں، اس شخص نے آرمی چیف کی تقرری پر بھی تماشا کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ زوم پر جو لوگ تھے سب مفرور ہیں، ہم پر بھی مشکل وقت آیا، ہم نے عزت آبرو سیکاٹا، خدشہ ہے یہ شخص یہاں رکیگا نہیں، یہ انتہائی ڈپریسڈ شخص ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ مصیبت یہ ہے کہ اب ان کو کوئی گود لینے کو تیار نہیں ہے، ان کے خلاف ضرور اقدامات کیے جائیں گے، یہ ملک کے خلاف کھیل کھیل رہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…