منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش میں نے مسترد کی: فضل الرحمان

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے ملاقات میں کہا میں آپ کو سینیٹ کا رکن اور پھر چیئرمین دیکھنا چاہتا ہوں اور آپ نے سسٹم کے اندر تبدیلی لانی ہے، میں نے انکارکردیا۔سینئر صحافیوں سے ملاقات اورغیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا، اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ سوال میرے ذہن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں متفق ہیں 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی، جے یو آئی اپوزیشن کو لے کر چلی ہے، ہمیں حلف نہیں اٹھانا چاہیے تھا جب ہم نے کہا کہ اسمبلی جعلی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مؤقف تھا پارلیمنٹ میں نہ جاؤ، عدم اعتماد پیش نہ کرو، چاہتے تھے روڈ پرآئیں اور حکومت کو مستفی ہونے پر مجبور کریں۔مولانا فضل الرحمان نے بتایاکہ برطانوی سفیر نے کہا گرفتاریوں پر تشویش ہے، اس پر میرا جواب تھاکہ میرا جواب تھاکہ آپ کی پارلیمنٹ پرحملہ ہوتا تو کیا کرتے؟گرفتاریوں پرآپ کو تشویش اس وقت ہوتی جب ایک بیٹی کو باپ سے نہیں ملنے دیا جا رہا تھا، بغاوت کے زمرے میں جو بات آتی ہے اس پر ریاست ایکشن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ بعد مرکز کی حکومت کی مدت پوری ہوجائے گی، وزیراعظم نے واضح کردیا ہے مدت پوری کرنے پر حکومت چھوڑ دیں گے، اس کے بعد الیکشن کی طرف جانا ہوگا،  اس حوالے سے مشکلات کا بھی سامنا ہے۔آئی ایم ایف کے حوالے سے سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ قرضوں کا بوجھ بھی اب کم ہونا شروع ہوگیا ہے، دوست ممالک کی مدد اور آئی ایم ایف سے بھی مدد مل چکی ہے، معاشی بہتری کے ساتھ قیمتوں میں کمی آئے گی اوربہتری کی طرف سفر شروع ہوچکاہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن وقت پر ہوں گے، قوم سے امید ہے دوبارہ ملک کوکسی آزمائش میں نہیں ڈالیں گے، ملک کو تباہی سے دوچار کرنے والوں سے نجات کیلیے سخت فیصلے کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ترجیحات سمجھ نہیں آ رہیں، جو دنیا ہمارے دین کی توہین کرتی ہے، وہی چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں بات کرتی ہے، عمران خان سی پیک اور سرمایہ کاری روکتا ہے اس کیقول وفعل میں تضاد ہے، ہم نے اس کے خلاف سنجیدہ جنگ لڑی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا لیکن میں نہیں گیا، جب میں نہیں گیا تو وہ خود ملاقات کے لیے آگئے اور انہوں  نے ملاقات میں تین باتیں کیں۔انہوںنے کہاکہ فیض حمید نے کہا میں آپ کو سینیٹ کا رکن اور پھر چیئرمین دیکھنا چاہتا ہوں اور آپ نے سسٹم کے اندر تبدیلی لانی ہے، میں نے انکارکردیا اور اس کے بعداپوزیشن کو تقسیم در تقسیم کردیاگیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…