نتھیا گلی (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے نتھیا گلی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر غیرملکی مہمانوں کو جرمن زبان میں گفتگو کرکے حیران کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے غیرملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور اْنہیں علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
غیرملکی مہمانوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کے گرمجوش جذبات کا آگاہ کرتے ہوئے ان کی جرمن زبان پر دسترس کی بھی داد دی۔ وزیراعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کئے۔