پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ستلج، راوی اور چناب کی طرف زیادہ بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے

datetime 6  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایک انٹرویومیں ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ مون سون کی بارش کسی جگہ زیادہ اور کسی جگہ کم ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے اس لیے وہاں بارش کا پانی زیادہ تباہی مچاتا ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ ہوتی ہے جو بہت خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارش کا سلسلہ 3 سے 8 جولائی تک ظاہر کیا تھا، چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہاکہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ایسا نہیں کہ ایک یا 10 دن میں بارشیں ہوجائیں یہ تین مہنے کا اسپیل ہوتا ہے بعض اوقات اچھا اسپیل آتا ہے، اس حوالے سے ہم آنے والے دنوں کے لیے کافی تیار ہیں اور ہر چیز عوام کو بروقت پہنچائیں گے۔صاحبزاد خان نے کہا کہ بارشوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، پہاڑی علاقوں اور پلین ایریاز کے الگ الگ خدشات ہوتے ہیں اس لیے دونوں جگہ رہنے والے لوگ محتاط رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مون سون بادلوں نے دھواں دھار انٹری دی اور شہر میں 10 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر کی بارش نے لاہور کو پانی پانی کردیا جب کہ اس دوران حادثات میں 7 افراد بھی جاں بحق ہوئے اور بجلی کے پول گرنے سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…