بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت کی ایک روز میں چوہدری پرویز الہی سے دوسری ملاقات

datetime 3  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر اور سا بق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ایک دن میں دوسری ملاقات کی ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات جیل میں کچھ دیر قبل ہوئی۔پرویز الہی کو واپسی کے لیے مزید آفرز دی گئیں۔چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کے مابین دوسری ملاقات صرف 10 منٹ تک رہی جس میں پرویز الہی کو مزید غور کرنے کے لیے کہا گیا۔

اس سے قبل ہونے والی ملاقات میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی جس دوران چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی ان کے ہمراہ تھے۔چوہدری شجاعت سے ملاقات سے پہلے پرویز الہی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی کیمپ جیل آیا اور ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی چوہری پرویز الہی سے ملاقات ایک اعلی شخصیت کی موجودگی میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں چوہدری شجاعت نے پرویز الہی سے ایک بار پھر کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ اپنی پرانی جماعت میں آ جائیں تاہم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وہ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ پرویز الہی نے کہا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھی وہ تو کر لی ہیں اب چوہدری مونس الہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…