بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، فیاض چوہان کا دعویٰ

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این اءٓی)استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ اس وقت قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویلینز کے کیس ملٹری کورٹس میں پہلے بھی چلتے رہے ہیں، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ ملٹری کورٹس سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی سے متعلق جامع پریس کانفرنس کی، اس پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کی طرف سے منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملٹری کورٹس پر 2 لوگ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ میڈیا میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف پیٹرن بنے ہوئے ہیں، یہ وہی اعتزاز احسن ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کے دور میں سکھوں کی فہرستیں بھارت کو دیں، انہوں نے قوم کو درس دیا تھا کہ ریاست ہو گی ماں کے جیسی، اس وقت پوری قوم اور وکلا اعتزاز کے جھانسے میں آئے،

وکلا تحریک کے 6 ماہ بعد اعتزاز احسن نے قوم سے معافی مانگی۔انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پہچان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان ہے، جو بھٹو خاندان کا اور پارٹی کا وفادار نہیں وہ قوم کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے؟ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پہلے پارٹی چھوڑیں پھر قوم کو وفا کا درس دیں۔آئی پی پی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں 27 سویلینز کے مقدمات ملٹری کورٹ میں چلے،

ان کے دور میں ایک نوجوان نے آرمی چیف کو خط لکھا اس پر کیس چلایا گیا جبکہ آرمی ایکٹ میں لکھا ہوا ہے کہ جو آرمی تنصیبات پر حملے کرے گا، اس کا کیس فوجی عدالت میں چلے گا۔انہوں نے بتایا کہ پلاننگ کے ساتھ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملٹری کورٹ پر غلط بیانی کر رہا ہے، ان کی سوشل میڈیا ٹیم باہر بیٹھ کر غیر ملکی آقاں کے حکم پر ٹرینڈ چلاتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں،

سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے والوں کو کوئی احساس نہیں کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیا ظلم کیا۔انہوں نے کہاکہ کیا اعجاز چوہدری کو کسی نے کنپٹی پر گن رکھ کر جناح ہاس بھیجا تھا، گاڑی پر کھڑے ہو کر حسان نیازی وردی دکھا کر نعرے لگا رہا تھا، میں گواہ ہوں پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپوں میں 9 مئی کے دن کیا چل رہا تھا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس دن فوج اور ایجنسیوں کے افسران کے ایڈریس واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کیے گئے، ایک ایک چیز ویڈیوز میں محفوظ ہے، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پھر بھی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…