پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

2023کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کس نمبر پرموجود ہے؟ جانئے

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)2023کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان آخری 20 ممالک میں شامل ہے جہاں صورتحال میں کسی حد تک بہتری آئی ہے۔انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی)نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں دنیا کے پر امن درجہ بندی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان 2 درجے بہتری سے 163 میں سے 146 ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 126، سری لنکا 107، سعودی عرب 119، چین 80، متحدہ عرب امارات 75، امریکا 131 جبکہ بنگلادیش 88 ویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا۔آئس لینڈ 1.124 اسکور کے ساتھ مسلسل 15 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا مگر اس سال یورپی ملک کے مجموعی اسکور میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آئس لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مبینہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ وہاں قتل کے کیسز کی شرح بھی بڑھی۔آئس لینڈ کے بعد یورپی ممالک ڈنمارک اور آئرلینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیے گئے۔ڈنمارک گزشتہ سال تیسرے جبکہ آئرلینڈ دوسرے نمبر پر تھا۔نیوزی لینڈ 2 درجے بہتری سے چوتھے نمبر پر رہا جبکہ آسٹریا ایک درجہ تنزلی سے 5 واں پرامن ملک قرار پایا۔

سنگاپور ایشیا کا پرامن ترین ملک رہا اور عالمی درجہ بندی میں اس کے حصے میں چھٹا نمبر آیا۔پرتگال 7 ویں، سلوانیا 8 ویں، جاپان 9 ویں جبکہ سوئٹزر لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق یورپ کا خطہ دنیا میں سب سے زیادہ پرامن رہا مگر یوکرین میں جنگ کے باعث وہاں حالات خراب ہو رہے ہیں۔افغانستان مسلسل 8 ویں سال اس فہرست میں آخری یعنی 163 ویں نمبر پر رہا جس سے اوپر یمن (162)، شام (161)، جنوبی سوڈان (160) اور کانگو (159) پر موجود ہیں۔اس سال کی فہرست میں روس اور یوکرین کی نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی اور وہ دونوں بالترتیب 158 اور 157 ویں نمبر پر رہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…