پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیملی کے دیگر ارکان کے ہمراہ ایمریٹس ہل دبئی میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عزیز واقارب اور کارکنوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی منائی گئی۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حاجیوں سمیت فرزندان اسلام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول لیں گے۔عیدالاضحی کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کیلئے شہریوں نے مٹھائی اور کھانے پینے کی دکانوں کا رخ بھی کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…