پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گزشتہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ،قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکہ کے فضائی راستے گنوا دیے، وزیراعظم

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی عید کے بعد پی آئی اے کے حوالے سے اپنی تجاویز و سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لاینز کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، اعظم نزیر تارڑ، مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔جبکہ وفاقی وزراء سید نوید قمر، محمد اسحاق ڈار، احسن اقبال، معاونِ خصوصی محمد جہانزیب خان اور متعلقہ حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر ریلویز و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو پی آئی اے کی بہتری کے لئے مجوزہ روٹ میپ اور اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی کی پی آئی اے سے متعلق کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قومی ایئر لائن کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 27سے بڑھا کر 49کرنی ہو گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکہ کے فضائی راستے گنوا دیئے ہیں،

گزشتہ حکومت کی اس نا اہلی کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ حکومت کے نا اہل وزرا نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، چینی کمپنیوں اور ترک کاروباری افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے کہ اس کو خالصتا نفع اور نقصان کی بنیاد پر پیشہ ور انتظامی ماہرین چلائیں، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت ایسا پالیسی نظام لے کر آنے کی طرف قدم بڑھا رہی ہے جہاں حکومت کا کام صرف پالیسی فیصلے اور سرمایہ کاروں و کاروباری افراد و کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنا ہوگا۔

اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیمِ نو، اصلاحات اور بحالی کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال،وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، معاون خصوصی جہانزیب خان اور سیکرٹری ایوی ا یشن شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی اسحاق ڈار کی سربراہی میں پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور بحالی کے حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے اپنی سفارشات عید کے بعد کابینہ میں پیش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…