جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، قتل کا معاوضہ بھی بتا دیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق دوران تفتیش ملزم محسن نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما زبیرخان نیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی اور زبیر نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کے لئے ساتھ بھجوایا،

جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا تھا کہ واردات کے لئے 10 لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرچکا تھا، ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے، جلسے جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا۔ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کرنا تھی، ملزم کے بیان کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقصد ملزم اور فائرنگ کروانے والے وکلاء اور حکومت میں تصادم یاتعلق کشیدہ کروانا چاہتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم سنگین جرائم، اقدام قتل، بھتہ خوری، رابری اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…