پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ستمبرتک مون سون، بارشوں اور ہیٹ ویو سے خبردار کردیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی تا ستمبر کےدوران مون سون آب وہوا کےجاری جائزے کے مطابق عالمی پیش گوئی کے لیے بنائے گئےماڈلز کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پری مون سون بارشوں سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق 30 جون  ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہےجس کی وجہ سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ انہوںنے کہا 30 جون کے درمیان اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ خیال رہے کہ  اس سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں 26 جون سے 29 جون کے درمیان آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ظا ہر کیا گیا تھا ۔ شدید بارشوں کی صورت میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تیز ہوائوں اور بارشوں کے دوران کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…