پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے 31 منحرف ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)میئر کراچی انتخابات میں عدم حاضری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر 31 منحرف ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔پی ٹی آئی کے 32 ارکان نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اب تک 31 چیئرمین کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں۔ آدھے لوگ نہیں پہنچے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 30 لوگ آسکتے تھے تو باقی کیوں نہیں پہنچے؟ خواتین ارکان کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دینے پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو شوکاز جاری کیے، کوئی ہمیں مطمئن نہ کر سکا۔ اانہوںنے کہاکہ ثمرین ناز کے جواب سے مطمئن ہونے پر ان کی رکنیت بحال کردی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وکلا کی ٹیم برخاست چیئرمین کو ڈی سیٹ کروائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی آئی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد پارٹی سے نکالے گئے اراکین کی تعداد 24 ہوگئی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…